ہالی ووڈ کے معروف فنکار ڈوین جانسن سپر ہیرو کرپٹو کے کردار میں اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار ہیں جنہیں ریسلنگ کی دُنیا دی راک کے نام سے پہچانتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار ڈوین جانسن کا تازہ ترین پراجیکٹ ایک ڈی سی سپر ہیرو کا کردار ہوگا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار دی راک نے کہا کہ میں اینی میٹیڈ فلم میں کرپٹو کے کردار کیلئے صداکاری کے فرائض سرانجام دوں گا۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکار ڈوین جانسن نے کہا کہ مجھے نئے پراجیکٹ کا حصہ بننے پر بے حد خوشی ہے اور اب میں فلم میں کردار ادا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہوں۔
اپنے پیغام میں دی راک نے کہا کہ مجھے معلوم ہے ڈی سی کی اینی میٹیڈ فلم سے عوام کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ جائے گی۔ میں وارنر بروس، ڈی سی کامکس اور اپنے مصنف و ڈائریکٹر جیرڈ اسٹرن کا شکرگزار ہوں۔
فلم کے ڈائریکٹر کی تعریف کرتے ہوئے راک نے کہا کہ جیرڈ بے حد باصلاحیت انسان ہیں جن کے ساتھ کام کرکے مجھے لطف آئے گا۔ پہلے مجھے بلیک ایڈم کا کردار ملا تھا اور اب میں سپر مین ڈاگ کرپٹو بنوں گا۔
اداکار ڈوین جانسن نے کہا کہ ڈی سی کامکس کی پروڈکشن میں کام کرنا ایک اچھا تجربہ ہوگا جس کیلئے کاسٹ بھی بے حد زبردست ہے جس کا بہت بڑا اعلان جلد سامنے آئے گا۔ اینی میٹیڈ فلم 20 مئی 2022ء کو ریلیز کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اقراء عزیز کی جنگ بندی کے بعد فلسطین کے بہتر مستقبل کیلئے دعائیں