شہر اقتدار، ڈکیت دن دیہاڑے دکان سے 4لاکھ سے زائد کی نقدی لوٹ کر فرار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر اقتدار، ڈکیت دن دیہاڑے دکان سے 4لاکھ سے زائد کی نقدی لوٹ کر فرار
شہر اقتدار، ڈکیت دن دیہاڑے دکان سے 4لاکھ سے زائد کی نقدی لوٹ کر فرار

اسلام آباد:تھانہ آبپارہ کی حدود سیکٹر جی سکس ون ٹو میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،ڈکیت اسلحہ ِ کے زور پر جنرل اسٹور سے 4لاکھ سے زائد کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واردات کے بعد مقامی تھانہ کی پولیس وقوعہ کے بعد موقع پر پہنچ گئی، مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ آبپارہ کی حدود سیکٹر جی سکس ون ٹو میں کوآپریٹویو مارکیٹ بازار نمبر پانچ میں مشہور حاجیوں کا جنرل اسٹور جہاں دن دیہاڑے نامعلوم 2 ڈکیت ہنڈا 125پر سوار ہو کر آئے اور اسلحہ کی نوک پر 4لاکھ لوٹ کرفرار ہو گئے ۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوں ڈکیت واقعے کے وقت ہوائی فائرنگ کرتے رہے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان نے دکان میں موجود لوگوں کوزدو کوب بھی کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی سے 8 سالہ بچے کا اغواء، 5 اغواء کار گرفتار، مقدمہ درج، تفتیش شروع

Related Posts