ہالینڈ کی ملکہ کی پاکستانی خاتون ڈیزائنر کے تیار کردہ لباس میں شاہی تقریب میں شرکت

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!
zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہالینڈ کی ملکہ میکسیما نے اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ اور سعودی شہری رجوہ کی شادی کے استقبالیے میں پاکستانی ڈیزائنر ماہ پارہ خان کا تیار کردہ لباس پہن کر تقریب کے شرکا کو دنگ کر دیا۔

نیدرلینڈ میں پاکستان کے سفارتخانے کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ “ہمیں خوشی ہے کہ ملکہ میکسیما نے اردن کے ولی عہد کی عروسی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستانی ڈیزائنر ماہ پارہ خان کا تخلیق کردہ ڈریس منتخب کیا ہے۔”

ماہ پارہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے کام کو فخر سے پیش کرتے ہوئے ملکہ میکسیما کی تصاویر شائع کی۔ ڈیزائنر کے مطابق انہوں نے لباس کی تخلیق میں روایتی مغلیہ طرز میں دپکا، نقشی، ریشم اور گوٹے کا کام کیا گیا ہے۔

پاکستانی ڈیزائنر ماہ پارہ خان کا ملکہ نیدرلینڈ کے لئے تیار کیا گیا لباس۔
پاکستانی ڈیزائنر ماہ پارہ خان کا ملکہ نیدرلینڈ کے لئے تیار کیا گیا لباس۔
ماہ پارہ خان کی ملکہ میکسیما سے ملاقات کا ایک منظر۔
ماہ پارہ خان کی ملکہ میکسیما سے ملاقات۔
پاکستانی ڈیزائنر ماہ پارہ خان کا ملکہ نیدرلینڈ کے لئے تیار کیا گیا لباس۔
پاکستانی ڈیزائنر ماہ پارہ خان کا ملکہ نیدرلینڈ کے لئے تیار کیا گیا لباس۔

ماہ پارہ نے امید ظاہر کی کہ جنوبی ایشیا کے مزید ہنر مند افراد کے کام کو عالمی سطح پر سراہا جائے گا۔

Related Posts