وزیر اعظم کا سعودی عرب کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا،میاں زاہد حسین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوے ارب ڈالرکی درآمدات کرنے والی معیشت کبھی مستحکم نہیں ہوسکتی،میاں زاہد حسین
نوے ارب ڈالرکی درآمدات کرنے والی معیشت کبھی مستحکم نہیں ہوسکتی،میاں زاہد حسین

کراچی:ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا سعودی عرب کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا جس سے دونوں برادر ممالک مزید قریب آئیں گے۔

دورے کے دوران وزیر اعظم کا فوکس دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون کو پوٹینشل کے مطابق بڑھانا تھا جس میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔

اس وقت پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تجارت کے حوالے سے پہلے پانچ ممالک میں بھی شامل نہیں ہے،میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں بیس لاکھ پاکستانی روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں۔

جو نہ صرف دوست ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ ترسیلات اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی صورت میں بھاری زرمبادلہ بھی پاکستان بھجوا رہے ہیں۔

وزیر اعظم دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو اثاثہ قرار دیتے ہیں اور ہر حال میں انکی فلاح و بہبود چاہتے ہیں جسکے نتائج بڑھتی ہوئی ترسیلات کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔

سعودی عرب نے بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ماحول کو بہتر بنانے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورے کے دوران اقتصادی، سیاسی اور سیکورٹی تعاون بڑھانے کے لئے سپریم سیکورٹی کونسل کے قیام اور دو طرفہ سرمایہ کاری کی فضا کو مذید بہتر بنانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

سعودی عرب نے لیبر ریفامرز کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے جس سے پاکستانیوں کے لئے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور دونوں ملکوں کے مابین بہتر تعلقات اس سلسلہ میں اہم ہیں۔

دونوں ممالک نے بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا اور عدم برداشت پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسکا حل نکالنے اور اس مسئلے کے حل کے لئے او آئی سی سے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

Related Posts