وزیر اعظم کی تقریر وزارت خزانہ کے ترجمان نے لکھی، بھری محفل میں راز فاش

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی تقریر وزارت خزانہ کے ترجمان نے لکھی، بھری محفل میں راز فاش
وزیر اعظم کی تقریر وزارت خزانہ کے ترجمان نے لکھی، بھری محفل میں راز فاش

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کل قوم سے خطاب کیا تھا، جس میں انہوں نے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا تھا، مگر وہ تقریر کس نے لکھی تھی، اس راز سے پردہ ہٹ گیا۔

اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل وہاں موجود خاتون سے بات کرتے ہوئے وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا کہ میں نے تقریر لکھی تھی، جس پر شاباش بھی ملی۔

نجی ٹی وی کی اینکر نے جب مزمل اسلم سے کہا کہ آپ نے وزیر اعظم کی تقریر لکھی تھی، جس پر مزمل اسلم جواب گول مول کر گئے، اور کہا کہ میں نے نہیں لکھی تھی۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ میں دن میں 9ٹی وی چینلز پر ہوتا ہوں، اس کی بات کررہا تھا، خاتون نے بہت اسرار کیا مگر مزمل اسلم اپنی بات پر قائم رہے اور خاتون اینکر کو یہی کہتے رہے کہ میں نے وزیر اعظم کی تقریر نہیں لکھی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا دو کروڑ خاندانوں کیلئے 120 ارب روپے کے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کل قوم سے خطاب کیا تھا، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔

Related Posts