وزیر اعظم کا انڈسٹریل سپورٹ پیکج صنعتی فروغ کیلئے اہم پیش رفت ثابت ہوگا، ایس ایم منیر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں،ایس ایم منیر
اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں،ایس ایم منیر

کراچی:کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور صدر سلیم الزماں نے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے صنعتی شعبے اور ملکی برآمدات کے لیے خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔

ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو بجلی کی قیمتوں میں جو رعائت دی ہے اس سے پیدواری لاگت میں کمی ہوگی اور ملکی برآمدات میں اضافے کی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی صنعتوں کی زائد پیداواری لاگت برآمدات کے فروغ کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹوں میں سے ایک ہے جسے دور کرنے کے لیے وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم نے ایک درست اقدام کیا ہے۔

صدر کاٹی سلیم الزماں کا کہنا تھا کہ صنعت کاروں کے لیے اطمینان کی بات ہے کہ وزیر اعظم نے بجلی کی زائد قیمتوں کے باعث صنعتی پیدوار میں اضافے اور عالمی منڈی کی مسابقت میں اس کے اثرات کے حوالے سے ہمارے دیرینہ تحفظات کا ادراک کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس اور صنعتوں کی پیدواری لاگت کم کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم کے وژن کی پروز حمایت کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

سلیم الزماں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا صنعتوں کے لیے سپورٹ پیکج ملک میں انڈسٹرلائزیشن کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے ہم توقع کرتے ہیں اس سمت میں یہ سفر جاری رہے گا۔ صدر کاٹی کا کہنا تھا کہ توقع ہے جس طرح بجلی کی مَد میں پیک آوورز اور اضافی استعمال میں ریلیف دیا گیا ہے۔

اسی طرح صنعتوں کے گیس انفراسٹرکچر سیس (جی آئی سی) سے متعلق تحفظات بھی دور کردیے جائیں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے انڈسٹریل سپورٹ پیکج کے حوالے سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور مشیر تجارت رزاق داؤد کے کردار کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔

Related Posts