اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ایکسپریس ٹرین میں سہولیات کا جائزہ لیا، گرین لائن ایکسپریس ٹرین اسلام آباد سے کراچی براستہ پاکستان ریلویز مین لائن ون پیسنجر سروس مہیا کرے گی، ٹرین سروس راولپنڈی، چکلالہ، لاہور، خانیوال، بہاولپور، روہڑی، حیدرآباد اور ڈرگ روڈ ریلویز اسٹیشنز پر رکے گی۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 3 ارب ڈالر کی کم ترین سطح پر آگئے
گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس جدی سہولیات سے آراستہ ہے، جو اسلام آباد سے کراچی سروس مہیا کرے گی، جس میں معیاری کھانے، بیڈ، وائی فائی اور انفوٹینمنٹ کی سہولیات مفت ملیں گی، خواتین کیلئے الگ سیٹوں کا انتظام کیا گیا ہے، وائی فائی کی سہولت بھی ملے گی۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے چین سے 46 نئی کوچز منگوائی گئی ہیں، پارلر کوچز میں 56 افراد کے بیٹھ کر سفر کرنے کی گنجائش ہے۔ سروس کیلئے کال بٹن اور سامان محفوظ رکھنے کیلئے مضبوط شیلف بھی بنائے گئے ہیں۔