کراچی: ملک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں روزبہ روز اضافہ ہورہا ہے، شہری رمضان کے بابرکت مہینے میں بھی مہنگے داموں اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت ہول سیل فی کلو قیمت 5 روپے کے اضافے کے بعد 114 روپے ہوگئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کو ہول سیل بازار میں چینی کی فی کلو قیمت 109روپے تھی۔
ہول سیل میں فی کلو قیمت 5 روپے اضافےکے بعد ریٹیل بازار میں چینی کا بھاؤ 120 روپے کلو ہوگیا ہے۔
پی ٹی آئی سینیٹرز کا اقدام، حکومت سے اسرائیل سے مبینہ تعلقات پر وضاحت طلب
قبل ازیں ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایاگیا تھاکہ ایک ہفتے کے دوران آٹا، دودھ، دالیں، آلو، مٹن اور بیف سمیت 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے 42 پیسے مہنگا ہو کر 3 ہزار 160 روپے تک پہنچ گیا۔ انڈے 17 روپے 26 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے جبکہ مٹن کی فی کلو قیمت میں 35 روپے 76 پیسے، بیف کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 28 پیسے اضافہ ہوا۔