وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹے کی قیمت کم کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا
20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دی گئی خصوصی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورزپر آٹے کی قیمت میں کیا گیا اضافہ واپس لے لیا گیا۔

واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 180روپے کی کمی کے بعد 980 روپے سے دوبارہ 800 روپے کا ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی یوٹیلٹی اسٹورزپر بیس کلو آٹے کی قیمت میں ایک سو اسی روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جب کہ 26 مئی تک 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے تھی اور 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 400 روپے تھی۔

مزید پڑھیں:ریلوے انتظامیہ کا ٹرینوں کے کرائے میں 20 فیصد اضافے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے 10 کلو کے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے کی کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد 10 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت 490روپے سے کم ہوکر 400 روپے ہوگئی ہے۔

Related Posts