اسلام آباد:صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے انٹلیکچوئل کمیونیکیشن ہائی ویزکو بہتربنانے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ ملکی معیشت کی پائیدارترقی میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کے قیام اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل میں شفافیت کوکلیدی حیثیت حاصل ہے۔
کلاوڈکمپوٹنگ، بلاک چین،نیٹ ورکنگ، اورمصنوعی ذہانت پرہماری توجہ ہونی چاہئے،خواہش ہے کہ ہمارے نوجوان وینچرکیپٹل، آئیڈیاز بینک اورانٹرپرینیوشپ کے زریعہ ملک کی خدمت کرے اورملکی ترقی میں اپنا کرداراداکرے۔
وہ منگل کو جدت اور کاروبار پرمنعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے اپنے ورچوئل خطاب کررہے تھے۔ صدرمملکت نے کہاکہ چوتھا صنعتی انقلاب آئی ٹی اورکمیونیکیشن کا انقلاب ہے۔
کنزیومرگڈز سے انٹلیکچوئل گڈز کی تعداد بڑھنے سے فور جی اورفائیوجی کی صورت میں رابطہ کاری کا ایک راستہ کھلا ہے، یہ سنہراموقع ہے۔صدرنے کہاکہ انسانی ازہان ایک جیسے ہوتے ہیں تاہم انفارمیشن کا انسانی زہن پراثر پڑتاہے۔
اگرپاکستانی نوجوان تعلیم کے دوران اختراع اورانٹرپرینورشپ میں ان معلومات کااستعمال کرے تو ان کاذہن بھی ترقی یافتہ ممالک کے نوجوانوں کے برابر ہوتاہے۔
صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان کی حکومت نہ صرف تعلیم عام کررہی ہے تاکہ ہرفرد اورشہری پڑھا لکھا ہو بلکہ ان لوگوں کوہنر بھی سکھا رہی ہے جوتعلیم میں پیچھے رہ گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ حکومت اعلی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کے علم اورہنرمیں اضافہ کیلئے بھی اقدامات کررہی ہے۔
عصرحاضرکے تقاضوں کے مطابق کلاوڈکمپوٹنگ، بلاک چین،نیٹ ورکنگ، اورمصنوعی ذہانت پرہماری توجہ ہونی چاہئے۔صدرنے کہاکہ ایف پی سی سی آئی اوردیگرتاجر وکاروباری تنظیموں اورایسوسی ایشنز کو اس امرکابھی جائزہ لینا چاہئے کہ اس وقت دنیا بھرمیں 500 سرفہرست کمپنیوں میں وہ کمپنیاں اعلیٰ مقام حاصل کررہی ہے جو انسانی زہن اورذہانت سے منسلک امورمیں کام کررہی ہے۔
پاکستان کیلئے یہ بات ضروری ہے کہ ہم وہ فاصلے جلدی سے طے کرے جومغرب نے 30،40 سال پہلے طے کئے تھے۔ہمارے پاس وہ صلاحیتیں اور وسائل موجودہیں جس کو بروئے کارلاتے ہوئے ہم اپنے نوجوانوں کوترقی کے سفرکیلئے تیارکرسکتے ہیں۔
صدرنے کہاکہ ہمارے نوجوانوں کورہنمائی فراہم کرنے کی بھی ضرورت ہے، حکومت اس مقصد کیلئے کام بھی کررہی ہے، خصوصی اقتصادی زونز کاقیام عمل میں لایاجارہاہے، آئی ٹی زونز بنائے جارہے ہیں اوران زونز میں سرمایہ کاری کیلئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں رہنے والے تارکین وطن کیلئے نادرا کارڈ کے پراسیس کا آغاز کردیا گیا