کراچی میں لسانی فسادات کرنے والوں کو لگام ڈالی جائے، وسیم اختر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں لسانی فسادات کرنے والوں کو لگام ڈالی جائے، وسیم اختر
کراچی میں لسانی فسادات کرنے والوں کو لگام ڈالی جائے، وسیم اختر

کراچی:سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی میں ریلی اور جائیدادوں پر حملوں پر وزیر اعظم،آرمی چیف اور ڈی جی رینجرز سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق میئر کراچی نے کہا ہے کہ جنوبی سندھ صوبہ کے مطالبے کی سزا تاجروں کو سندھ حکومت کی سرپرستی میں لسانی فسادات کراکر دی جارہی ہے۔بجٹ سے قبل قومی اسمبلی میں صوبہ جنوبی سندھ کی قرارداد پیش کرسکتے ہیں۔

پارلیمنٹ لاجز کے باہر پریس کانفرنس میں سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ قصبہ علی گڑھ پکا قلعہ کے لسانی فسادات دوہرایا گیا ہے اس واقعہ میں سندھ حکومت لسانی بنیادوں پر ملوث ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگاتی ہے یہ لسانی فسادات کی آڑ میں پاکستان کے پرچم جلاتے ہیں۔وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے تاجروں نے بھی جنوبی سندھ صوبہ کا مطالبہ کیا تھا اس مطالبے کی سزا کے طورپر آج سندھو دیش کے نام پر منظم حملہ کرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ملوث نہیں تھی تو کئی روز سے اس حملے کی تیاری ہورہی تھیں تو روکا کیوں نہیں گیا؟یہ لسانی فسادات کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ادارے پاکستان کا جھنڈا جلانے والوں پر سختی کریں،آج اربوں روپے کی جائیدادیں جلا دی گئی ہیں۔وسیم اختر نے کہا کہ جب سندھ حکومت کی بیڈ گورننس کی بات کی جاتی ہے تو لسانی فسادات کروادیئے جاتے ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف سے مطالبہ ہے کراچی میں لسانی فسادات کرنے والوں کو لگام ڈالی جائے اور ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔

وسیم اختر نے کہا کہ ڈی جی رینجرز سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ ایکشن لیں، جن لوگوں کی جائیدادیں جلائی گئی ہیں ان کو معاوضہ دیا جائے،ہمیں ہر چیز سے روکا جاتا ہے مگر ملک دشمن عناصر کو نہیں روکا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: بحریہ ٹاؤن کے باہر قوم پرست جماعتوں کا احتجاج، متعدد گاڑیاں نذرآتش

Related Posts