عوام جانتے ہیں کہ مہنگی ایل این جی کے پیچھے کس کے معاہدے ہیں،شہباز گِل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف کیمرے میں دیکھ کر ہاتھ ہلا دیں، شہباز گِل
شہباز شریف کیمرے میں دیکھ کر ہاتھ ہلا دیں، شہباز گِل

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ معیشت ڈبونے والے آج معیشت پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں،قانون شکن ہمیں قانون سکھانا بند کریں۔

شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ معیشت ڈبونے والے آج معیشت پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، عوام جانتے ہیں کہ مہنگی ایل این جی کے پیچھے کس کے معاہدے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بے لگام مہنگاء کے باوجود پاکستان میں اشیا خورد نوش اب بھی سستی ہیں،قانون شکن ہمیں قانون سکھانا بند کریں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ کورونا کے دوران دنیا کی معیشتیں تباہ ہوئیں مگر پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی، ملکی معیشت اور تشخص کو پامال کرنے والے آج ملک اور جمہوریت کا جھوٹا رونا رو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نااہلوں نے 5 سال میں برآمدات میں صفر فیصد اضافہ کیا۔ ماضی میں معیشت کو برآمدات بڑھانے کی بجائے آئی ایم ایف کے قرضوں پر چلایا جاتا رہا۔

مزیدپڑھیں: سعد رضوی نے فرانسیسی سفارتخانہ بند کرنے پر اصرار کیا، شیخ رشید کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ نا اہل لیگ نے ڈالر کو مصنوعی طور پر مستحکم کرنے کیلئے فارن ایکسچینج ریزروخالی کردیا۔ عمران خان نے بند کارخانے چلائے، ایکسپورٹس بڑھائیں۔

Related Posts