اسٹاک مارکیٹ،سرمایہ کاروں کے22ارب ڈوب گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کے22ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کے22ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروباری اتار چڑھا کے بعد مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 47100پوائنٹس سے گھٹ کر47000پوائنٹس پر آگیا۔

مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے22ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100 انڈیکس میں 80.48پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس47112.92پوائنٹس سے کم ہو کر47032.44پوائنٹس ہو گیا۔

اسی طرح 68.81 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای انڈیکس18343.15پوائنٹس سے کم ہو کر18274.34پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32096.21 پوائنٹس سے گھٹ کر32053.55پوائنٹس پر آگیا۔

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 22ارب62کروڑ93لاکھ63ہزار808روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب78ارب75کروڑ78لاکھ86ہزار863روپے سے کم ہو کر80کھرب56 ارب 12 کروڑ85لاکھ23ہزار55روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو15ارب روپے مالیت کے 38کروڑ5لاکھ58ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو13ارب روپے مالیت کے 30کروڑ62لاکھ 44ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: پٹرول مزید مہنگا کرنا پڑے گا ورنہ خسارہ بڑھتا جائے گا، وزیر اعظم

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر366کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے182کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ163میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے پی ٹی سی ایل2کروڑ27لاکھ،حیسکول پیٹرول 1کروڑ73لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام1کروڑ62لاکھ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ61لاکھ اور ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ60لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

Related Posts