اسلام آباد: ہفتہ وار بنیادوں پر چینی، چاول، دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.42 فیصد کی معمولی کمی کے باوجود مجموعی شرح تاحال 45 فیصد سے نیچے نہ آسکی۔
ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 45.49 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے، ایک ہفتے میں 18 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور17 میں استحکام رہا۔
ایک ہفتے میں آلو، چینی، چاول، دودھ اورگوشت کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گوشت 3 روپے، مٹن 19 روپے، دودھ اور دہی 2، 2 روپے فی کلو مہنگا ہوا، دال ماش 2 روپے 69 پیسے اور ٹوٹا باسمتی چاول 3 روپے 76 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔
پاکستان رہن سہن کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا
مرغی کا گوشت 40 روپے 92 پیسے، لہسن 10 روپے فی کلو سستا ہوا، ایل پی جی کا 11.67 کلو کا سلنڈر 12 روپے، انڈے 6 روپے اور کیلے5 روپے فی درجن سستے ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کی تھیلےکی قیمت میں 10 روپے کمی ہوئی، دال مونگ 5 روپے، دال مسور3 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل 66 روپے تک سستا ہوا، ٹماٹر، پیاز اور گھی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔