مستونگ دھماکے میں شہدا کی تعداد 53 ہوگئی، مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کو مسجد کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

گزشتہ روز ہونیوالے خود کش دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت 53 افراد جاں بحق اور درجنوں شہری زخمی ہوگئے تھے۔

خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف کوئٹہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اے این ایف کی کارروائی، پیاز کی جھلیوں میں چھپائی گئی منشیات پکڑلی

دوسری جانب مستونگ خودکش حملے کے خلاف بلوچستان میں تین روزہ سوگ منایا جارہا ہے، سوگ کا اعلان حکومت بلوچستان نے گزشتہ روز کیا تھا۔

یوم سوگ پر بلوچستان اسمبلی، وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس، بلوچستان ہائیکورٹ سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔

Related Posts