نیو یارک:دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 39 لاکھ 69 ہزار 901 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 22 لاکھ 48 ہزار 872 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 58 لاکھ 98 ہزار 950 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 7 ہزار 397 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 58 لاکھ 17 ہزار 103 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 54 ہزار 213 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔
اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 11 ہزار 375 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 98 لاکھ 27 ہزار 632 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔
جن میں سے 23 ہزار 860 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 66 لاکھ 29 ہزار 530 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔
جہاں اس سے 1 لاکھ 54 ہزار 522 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 7 لاکھ 67 ہزار 206 ہو گئی۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔
جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 25 ہزار 143 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 92 لاکھ 30 ہزار 16 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 74 ہزار 158 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 38 لاکھ 84 ہزار 730 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 564 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 38 لاکھ 35 ہزار 783 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 76 ہزار 512 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 32 لاکھ 1 ہزار 461 رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 59 ہزار 81 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 28 لاکھ 52 ہزار 729 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کْل اموات کی تعداد 88 ہزار 845 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 25 لاکھ 60 ہزار 957 ہو گئے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 26 ہزار 117 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 24 لاکھ 85 ہزار 182 ہو چکے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 58 ہزار 396 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 22 لاکھ 32 ہزار 316 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 39 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 379 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 329 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔