کراچی:مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد 75ہزار سے تجاوز کرگئی، دور دراز سے آنیوالے بیوپاریوں اور قربانی کے جانوروں کیلئے تمام سہولیات موجودہیں۔
قربانی کے جانور خریداری کیلئے آنیوالے شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاؤلہ کے مطابق بیوپاریوں اور شہریوں کو ایس او پیز پرعملدرآمد کرانے کیلئے لاوڈ اسپیکر پر اعلانا ت بھی کروائے جا رہے ہیں۔
قربانی کے جانوروں اور بیوپاریوں کیلئے 24 گھنٹے پانی اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے۔جانوروں میں پھیلنے والی بیماری سے بچاو کیلئے فیومی گیشن،اسپرے کیا جارہاہے۔
انٹری گیٹ پر شہریوں اور بیوپاریوں کو واک تھرو گیٹ سے گزارا جارہاہے۔سول سوسائٹی کے مکینوں کو درپیش شکایات کے ازالے کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی،ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی رہائشی سوسائٹیز کیلئے مفت پاسز جاری