کراچی: نومنتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد آج اپنے حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب کراچی میں گلشنِ جناح پولو گراؤنڈ میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان میئر اور ڈپٹی میئر سے حلف لیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آج سندھ بھر میں ہیڈ آف کونسلز کی حلف برداری ہوگی جس سے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا عمل مکمل ہوجائے گا۔
یونان کشتی حادثہ، سبز ہلالی پرچم سرنگوں، یومِ سوگ آج منایا جارہا ہے
خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد 15 جون کو میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوئے تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن کو 160 ووٹ ملے تھے۔