نئی سیریز ”ایملی اِن پیرس“ نے مہوش حیات کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ مہوش حیات نے وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
اداکارہ مہوش حیات نے وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کردیا

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ مہوش حیات نے فرانسیسی اداکار لوکاس برافو کو اپنا نیا کَرش قرار دے دیا۔امریکا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس پر حال ہی میں ریلیز ہونے والی نئی سیریز ’ایملی اِن پیرس‘ اس وقت کافی مقبول ہو چکی ہے۔

پاکستانی اداکارہ کو بھی اس سیریز نے اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔اس سیریز کو دیکھنے کے بعد ایسا ممکن نہیں کہ کوئی مذکورہ سیریز میں گیبریل کا کردار نبھانے والے فرانسیسی اداکار لوکاس برافو سے محبت میں مبتلا نہ ہو۔

فرانسیسی اداکار لوکاس برافو نے سیریز میں گیبریل کا کردار نبھایا ہے جو کہ نوجوان خوبرو لڑکی ’ایملی‘ کا ہمسایہ ہوتاہے اور نہایت ہی دلکش ہونے کے ساتھ ساتھ وہ شیف بھی ہے۔

اب یہ سیریز پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی دیکھی اور اس کے سحر میں مبتلا ہو گئیں جبکہ ساتھ ہی گیبریل کا کردار ادا کرنے والے فرانسیسی اداکار ان کے دل میں اتر گئے جسے انہوں نے اپنا کَرش قرار دیدیا ہے۔

مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سیریز کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ایملی ان پیرس‘ مکمل دیکھ لیا، یہ حقیقت میں تازہ ہوا کا جھونکا تھا۔

مہوش حیات نے نیٹ فلکس کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جلد ہی اس سیریز کا دوسرا سیزن بھی جاری کیا جائے، اگر کسی نے یہ نہیں دیکھا ہے تو میں آپ کو اسے دیکھنے کا مشورہ دوں گی، اس نے مجھے یاد لایا کہ مجھے فرانسیسی زبان کے باقی سبق بھی لینے چاہیئں۔اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے لوکاس برافو کو اپنا نیا کَرش بھی کہا۔

Related Posts