آغاخان یونیورسٹی اسپتال کی مین فارمیسی میں توسیع کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

agha khan pharmacy
آغاخان یونیورسٹی اسپتال کی مین فارمیسی میں توسیع کردی گئی

کراچی: آغاخان یونیورسٹی اسپتال نے اپنی اسٹیڈیم روڈ کی مین فارمیسی کی توسیع کردی، توسیع کا باضابطہ افتتاح آغاخان یونیورسٹی کے صدر فیروز رسول نےاسپتال کی قیادت کی موجودگی میں کیا۔

آغاخان یونیورسٹی کے صدر فیروز رسول کاافتتاحی تقریب سے خطاب میں کہناتھا کہ مریضوں اورمین فارمیسی میں کام کرنے والے لوگوں کو درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئےان سب مسائل کو حل کرنا واقعی ایک سنگ میل ہے۔

فیروز رسول کاکہناتھا کہ مین کیمپس جو کہ اسٹیڈیم روڈ ہر روز مریضوں اور ملاقتیوں کی بڑی تعداد دیکھتا ہے۔اسپتال کی مین فارمیسی کو توسیع کی ضرورت تھی اور اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے مریضوں کی آمدرفت، آرڈر پلیسمنٹ سے شروع ہو کر ادویات کی فراہمی تک بہتر نظام متعارف کرانا تھا ۔

ان کاکہناتھا کہ یہ نیا جدید سسٹم نہ صرف انتظار کے وقت کو کم کرے گا بلکہ مریضوں کو ادویات سے کہیں بڑھ کے آپ کا خیال رکھے گا اور بشمول ادویات سے متعلق کاؤنسلنگ فراہم کرے گا۔

اس موقع پر آغا خان یونیورسٹی اسپتال پاکستان کی عبوری چیف اگزیکٹو آفیسر شگفتہ حسن نے کہاکہ جدید ، اپنی نوعیت کی پہلی بار کوڈڈ میڈیکیشن ڈسپنسگ فارمیسی کا آغاز آغاخان یونیورسٹی اسپتال میں مریض کے تجربے کو بہتر بنانے کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں رواں سال 100 افراد پولیو کا شکار، ٹائپ 2 کے 9 کیسز کا انکشاف

شگفتہ حسن نے کہاکہ ملک بھر میں ہماری فارمیسی میں ٹیمپریچر کنٹرول ادویات کی فراہمی، اصلی ادویات اور سند یافتہ فارمسسٹ سے کاؤنسلنگ ہمارے معیار کو بہتر بنانے کا عزم ہے، نئی مین فارمیسی مریضوں کو اعلیٰ معیار کی دیکھ بھال اور ادویات کی فراہمی کے عزم کو جاری رکھے گی۔

Related Posts