آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر محمد وسیم نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد نواز، شان مسعود، خوشدل شاہ، عثمان قادر، محمد حسنین، محمد وسیم جونیئر، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

بلے باز فخر زمان، محمد حارث اور شاہنواز دھانی ٹریول ریزرو کی حیثیت سے سفر کریں گے جبکہ عامر جمال اور اسپنر ابرار احمد بھی انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کیلئے 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر محمد وسیم کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کا ایونٹ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

معلوم رہے کہ پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے پریکٹس شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے اور دونوں ٹیمیں اپنا پہلا پریکٹس سیشن جمعہ کی شام کریں گی۔

ہفتے کو بھی پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں اپنے پریکٹس سیشن کریں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز مقامی وقت کے مطابق رات 7:30 بجے شروع ہوں گے۔

واضح رہے انگلش ٹیم پاکستان میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جن میں سے کراچی میں 4 اور لاہور میں 3 میچز کھیلے جائیں گے۔

Related Posts