جو قوم اپنے مستقبل اور نسلوں کے بارے میں فکر مند نہ ہو، برباد ہوجاتی ہے۔ وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan clean and green
Imran khan clean and green

وزیر اعظم  پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کام ضروری ہے جبکہ اگر کوئی قوم اپنے مستقبل اور نسلوں کے بارے میں فکر مند نہ ہو وہ  برباد ہوجاتی ہے۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان نے ”کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس“ کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم لاہور کی فضا میں سانس نہیں لے سکتے کیونکہ یہاں آلودگی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: توہینِ عدالت کیس: غلام سرور اور فردوس عاشق اعوان کی معافی قبول

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بہتر بلدیاتی نظام لانا چاہتے ہیں جسے اگر ترقی کرنی ہے تو سندھ حکومت بھی اختیار کرسکتی ہے جبکہ نئے پاکستان کے تصور کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آلودگی خاموش قاتل بن چکی ہے  جبکہ گزشتہ 10 سال کے اندر اندر لاہور سے 70 فیصد جنگلات کا صفایا کردیا گیا۔ ہمیں مل کر ان سب مسائل کا مقابلہ کرنا ہے۔

نئے پاکستان کے تصور پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نیا پاکستان ذہن میں پہلے اور زمین پر بعد میں آئے گا کیونکہ تبدیلی پہلے ذہن میں پیدا ہوتی ہے۔ عوام ٹیکس دے رہے ہیں جس سے ہمارے پاس پیسہ آ رہا ہے۔ نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ خدا کسی ایسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جو خود اس کی کوشش نہ کریں۔ 

عمران خان نے کہا کہ پہلے لندن میں بھی آلودگی تھی لیکن بعد میں اس کی ہوا صاف کردی گئی۔ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں گے جس کے لیے سب کا مل کر کام کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخواہ میں 5 سال کے عرصے میں 1 ارب درخت لگائے۔ شہروں میں علاقوں کو سرسبز بنانے سے ماحولیاتی آلودگی دور ہوتی ہے۔ جو کام اپنی ذات کے لیے کیا جائے، اس میں برکت نہیں ہوتی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیراعظم پاکستان عمران خان نے  ملک بھر میں ”کلین گرین انڈیکس“ کے تحت شہروں میں پانی اور صفائی کے نظام پر معلوماتی پروگرام کا آغاز کیا  جبکہ ابتدائی طور پر 19 شہروں کی رینکنگ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کلین گرین انڈیکس کے تحت شہروں کی رینکنگ کی جائے گی

Related Posts