جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کا نام فائنل کرلیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کا نام فائنل کرلیا گیا
جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کا نام فائنل کرلیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء جہانگیر ترین نے اپنی نئی سیاسی پارٹی کا نام فائنل کر لیا، نئی پارٹی کا نام استحکام پاکستان پارٹی رکھا گیا ہے۔

نئی پارٹی کے حوالے سے جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی عون چوہدری نے بتایا کہ جہانگیر ترین نے نئی جماعت کا نام فائنل کر لیا ہے، ہماری جماعت کا نام استحکام پاکستان ہو گا، آج عشائیہ میں تمام پارٹی ممبران کو نام بتا دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کی مزید وکٹیں گرا دیں، متعدد سابق ارکان اسمبلی و اہم سیاسی شخصیات نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے۔

جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل ہونے والوں میں چشتیاں سے سابق ایم پی اے ممتاز مہروی، ساہیوال سے سابق ایم پی اے مہر ارشاد کاٹھیا، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی،ننکانہ صاحب سے میاں عثمان اشرف، میانوالی سے میجر ریٹائرڈ خرم روکھڑی، پاکپتن سے سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:پرویز خٹک، اسد قیصر کو جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل کرنیکی کوششیں تیز

اس موقع پر عبدالعلیم خان، اسحاق خاکوانی، عون چودھری، ملک نعمان لنگڑیال، فردوس عاشق اعوان، اجمل چیمہ، امیر حیدر سنگا اور شعیب صدیقی بھی موجود تھے۔

Related Posts