کمشنر کراچی کا دودھ مہنگا بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کمشنر کراچی کا دودھ مہنگا بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
کمشنر کراچی کا دودھ مہنگا بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کمشنر کراچی محمداقبال میمن نے کراچی میں ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ مہنگا فروخت کرنے کا نوٹس لے لیا۔ کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز کو دودھ سرکاری نرخ پر ہی فروخت کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر کراچی محمداقبال میمن اور ڈیری فارمرز کے درمیان دودھ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ڈیری فارمرز اور کمشنر کراچی کی درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

ڈیری فارمرز نے کمشنر کراچی کے سامنے موقف رکھا کہ دودھ 180 روپے فی لیٹر پر فروخت نہیں کرسکتے۔ دودھ کی ریٹلر قیمت 220 روپے کی گئی اور اس پر بھی ڈیری فارمرز نقصان میں دودھ فروخت کررہے ہیں۔

سرکاری ریٹ چیلنج کرنے پر کمشنر کراچی نے برہمی کا اظہار کیا اور ڈیری فارمرز کو ہدایت کردی کہ دودھ مقرر کردہ نرخ 180 روپے فی لیٹر پر ہی فروخت کیا جائے۔ دودھ مہنگا بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔

کمشنر کراچی نے انتظامیہ کو دودھ مہنگا فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرنے اور مقدمات درج کرنے کا بھی حکم جاری کردیا ہے۔ کمشنر کراچی نے ریٹ کو جانچنے کیلئے ٹاسک فورس بھی تشکیل دے دی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 219 پوائنٹس کا اضافہ

واضح رہے چند روز قبل کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی فی لیٹر قیمتوں میں 10 روپے کا اضافہ کردیا تھا۔ شہر میں اس وقت دودھ 220 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جارہا ہے۔

Related Posts