ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کر سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے گورنر راج کا مطالبہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کر سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے گورنر راج کا مطالبہ کردیا
ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کر سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے گورنر راج کا مطالبہ کردیا

 کراچی:  ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے سندھ حکومت کو صوبے کے لیے سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے گورنر راج لگانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرکے اور جعلی شناختی کارڈ کے ذریعے اقتدار حاصل کرکے پیپلز پارٹی نے ملک کی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ ہمارا یہ موقف رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت جعلی اکثریت کی بنیاد پر قائم ہے اور ہمارا یہ دعویٰ آج سچ ثابت ہوگیا جب ایف آئی اے نے پریس کانفرنس کے ذریعے انکشاف کیا کہ سندھ میں 30 سے 40 لاکھ جعلی ڈومیسائل اور شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ سب کا ماننا ہے کہ کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے زائد ہے لیکن مردم شماری میں کراچی کی عوام کو 1 کروڑ 60 لاکھ بتایا گیا اور اگر اس میں سے 40 لاکھ جعلی شناختی کارڈ کے حامل افراد کو نکال دیا جائے تو کراچی کی آبادی محض 1کروڑ 20لاکھ تک گنی گئی ہے۔ 40لاکھ جعلی شناختی کارڈ سے سندھ کے 40قومی اسمبلی کے حلقے کم وبیش متاثر ہوئے ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جس نے 1971ء میں اقتدار کی خاطر ملک تقسیم کرنے کے لئے ادھر تم ادھر ہم کا نعرہ لگایا اور آج بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے، حکومت سندھ پاکستان کے لئے سیکورٹی رسک ہے اور ہمیشہ رہی ہے۔

عامر خان نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی کی ملک دشمنی ثابت ہو چکی ہے لہٰذا فوری طور پر صوبے میں گورنر راج نافذ کیا جائے اور ایک منظم منصوبہ بندی کے ذریعے جعلی اکثریت کے حصول کے لئے جعلی شناختی کارد بنوانے اور ووٹر لسٹوں میں اندراج کروانے کی تحقیقات کروائی جائیں اور اس میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے جب کہ ان تمام جعلی شناختی کارڈوں کو فوری بلاک کیا جائے اور ووٹر لسٹوں سے نام حذف کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ اوقاف سندھ کی درجنوں دکانیں و مکانات کرائے کی عدم ادائیگی پر سیل

Related Posts