کسی میں جرات نہیں جو ہماری مرضی کے بغیر ہم پر فیصلے مسلط کرے، فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کسی میں جرات نہیں جو ہماری مرضی کے بغیر ہم پر فیصلے مسلط کرے، فواد چوہدری
کسی میں جرات نہیں جو ہماری مرضی کے بغیر ہم پر فیصلے مسلط کرے، فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکی انخلاء کے بعد دنیا افغانستان کی موجودہ صورتحال سے آنکھیں چرا رہی ہے، تاہم کسی مائی کے لعل میں جرات نہیں جو ہماری مرضی کے بغیر ہم فیصلے مسلط کرے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک نئی سوچ جنم لی رہی ہے کہ مسائل جنگوں سے حل نہیں ہوتے۔ انہوں نے سختی سے کہا کہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی مائی کے لعل میں جرات نہیں ہے کہ ہماری مرضی کے بغیر فیصلے مسلط کرے۔

بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ بھارت کی انفولیب پکڑی گئی ہے جو تقریباً 900 ویب سائٹس چلا رہی تھی، بھارت ان ویب سائٹس کو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کررہا تھا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کی پابندیاں لگتی ہیں، اس میں ہمارا اپنا کردار بھی شامل ہے، انٹرنیشنل لیگل فریم ورک کو بطور وار فیئر پاکستان میں استعمال کیا جا رہا ہے، ہم سب مل کر ان تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کسی بھی ادارےمیں پروموشن کیلئے ضروری ہے کہ صلاحیت کو مدنظررکھا جائے ، وار فیئر کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانا پڑے گا کیونکہ بیانیہ اور رائے کی جنگ تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ایڈمرل محمد امجد خان

Related Posts