ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلاد النبی 29 ستمبر کو ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں ربیع الاول 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں  آیا جس کے بعد یکم  ربیع الاول 18 ستمبر بروز پیر کو ہوگی۔

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھاکہ ملک کے کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی جس کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم ربیع الاول 18 ستمبر بروز پیر کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول 29 ستمبر کو ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ گلگت بلتستان کے امن کے لیے دعاگوہیں، گلگت بلتستان کا امن پاکستان کا امن ہے، دشمن چاہتا ہے ہم میں دراڑ پیدا کر دے لیکن دشمن کی ہر چال کو ہم نے ناکام کرنا ہے اور پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

Related Posts