ماڈل فوٹو شوٹ کو منفرد بنانے کے لئے واش روم پہنچ گئی،تصاویر وائرل

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ماڈل فوٹو شوٹ کو منفرد بنانے کے لئے واش روم پہنچ گئی،تصاویر وائرل
ماڈل فوٹو شوٹ کو منفرد بنانے کے لئے واش روم پہنچ گئی،تصاویر وائرل

کراچی: پاکستانی ملبوسات کے برانڈز اکثر اوقات صارفین کی توجہ کے حصول کے لئے نت نئے آئیڈیاز لاتے ہیں، تاکہ عوام کی توجہ حاصل ہوسکے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ رات سے ایک فوٹو شوٹ وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ Demesne Couture نے اپنی ماڈل کو نئے انداز سے متعارف کروایا ہے۔

جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشہور کے لئے ماڈل ٹوائلٹ سیٹ کے ساتھ کھڑی ہے اور دوسری طرف دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ٹوائلٹ سیٹ پر بیٹھ کر بھی تصاویر بنوا رہی ہیں۔

دیکھا جائے تو اس فوٹو شوٹ کا تصور خواتین کی ذاتی جگہ اور رازداری سے متعلق ہے اس سے پہلے لوگوں نے باتھ ٹب میں فوٹو شوٹ کرنا ہضم کیا تھا لیکن ٹوائلٹ سیٹ پر بیٹھ کر فوٹو شوٹ کرانا کچھ زیادہ ہی عجیب محسوس ہوتا ہے۔

صارفین کی جانب سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ساتھ فوٹو شوٹ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیاگیا، جبکہ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب مغربی کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔