محکمہ موسمیات نے مون سون، بارشوں اور ہیٹ ویو سے متعلق الرٹ جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے جولائی تا ستمبر کے دوران مون سون آب وہوا کے جاری جائزے کے مطابق عالمی پیش گوئی کے لیے بنائے گئے ماڈلز کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں مون سون کے دوران معمول کی بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ بالائی پنجاب،آزادجموں وکشمیر اورخیبرپختون خواہ میں معمول سے قدرے زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے۔

سندھ اوربلوچستان کے جنوب مغربی حصوں میں مون سون کے دوران معمول سے کم بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا جاہا ہے۔

سندھ میں مون سون میں معمول کی اوسط بارش 116ملی میٹرجبکہ بلوچستان میں 52ملی میٹر ہے،سندھ میں 17فیصد کم جبکہ بلوچستان 11فیصد کم بارشیں ہوسکتی ہیں۔

شمالی پنجاب،آزادجموں وکشمیر اورخیبرپختون خواہ میں متوقع اورمعمول سے قدرے زیادہ بارش ہونے کے سبب فلش فلڈنگ آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھر کے بیشترعلاقوں میں مون سون کے دوران درجہ حرارت قدرے معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جبکہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں،بالائی خیبرپختون خواہاورگلگت بلتستان میں غیرمعمولی درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔

موسمی فصلوں،سبزیوں اورباغات کو بھی سندھ اوربلوچستان کے علاقوں میں پانی کی کمی کا سامناکرناپڑسکتا ہے، جنوبی علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کی وجہ سے سندھ اوربلوچستان کے علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

سندھ،بلوچستان اورزیریں پنجاب میں متوقع معمول سے زیادہ درجہ حرارت کے سبب بعض مقامات پرہیٹ ویو کا امکان ہے،گلیشیئرپگھلنے کے سبب برسٹ فلڈ کا خطرہ بڑھ جائیگا۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کے تحفظات دور، عوام کو عید کے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی: وزیر اعظم

معمول سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کے سبب بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں زراعت اورمویشی متاثرہوسکتے ہیں،بالائی خیبرپختون خواہ،گلگت بلتستان کے علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت گلیشیئرزکے پگھلنے کی رفتاربڑھ سکتی ہے۔

Related Posts