ایشیا کپ، ریزرو ڈے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دوبارہ شروع ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کولمبو: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے میں بارش رکنے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ دوبارہ شروع ہوگیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میں 50،50 اوورز کا ہی ہوگا جس میں بھارتی ٹیم نے 25 ویں اوور سے کھیل کا آغاز کیا ہے۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹیڈیم پہنچتے ہی موسلا دھار بارش شروع ہوگئی تھی اور صبح سے وقفے وقفے سے بارش کے باعث گراؤنڈ کو بار بار کور کرنا پڑا۔

سری لنکن محکمہ موسمیات کی جانب سے کولمبو میں آج سارا دن وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حارث رؤف انجرڈ، بھارت کیخلاف میچ میں بولنگ نہیں کرسکیں گے

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

ریزرو ڈے پر آج وہیں سے کھیل شروع ہو گا جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔

گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔

Related Posts