حرمین شریفین کی انتظامیہ نے ڈیجیٹل قرآن لانچ کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اردو نیوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے ڈیجیٹل قرآن لانچ کر دیا۔

حرمین شریفین میں دینی اور انتظامی امور سنبھالنے والی جنرل ریزیڈنسی کے سربراہ شیخ عبد الرحمان السدیس نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک میں تروایح اور تہجد کی نمازوں کا سمعی و بصری مجموعہ ’ڈیجیٹل قرآن‘ کے نام سے لانچ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے معروف نیوز پورٹل عاجل نیوز نے اپنی نیوز اسٹوری میں کہا ہے کہ ڈیجیٹل قرآن کریم کا نام ’الفرقان‘ رکھا گیا ہے، الفرقان کو دنیا کے کونے کونے میں موجود مسلمان اپنے گھروں میں بیٹھ کر کیو آر کوڈ کے ذریعے اسکین کرکے سن اور دیکھ سکتے ہیں۔

اس ڈیجیٹل قرآن کے تحت اس سال 1445 ہجری بمطابق 2024 میں مسجد الحرام میں رمضان المبارک کی تراویح اور تہجد کی نمازوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

Related Posts