پی ٹی آئی کی فائنل کال کے اہم مطالبات سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے پی ٹی آئی کی فائنل کال کے مطالبات کی تفصیل بیان کردی ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہے، عمران خان سمیت ہمارے جتنے بھی لوگوں کو غلط کیسز بنا کر جیل میں رکھا گیا ہے انہیں رہا کیا جائے، اس کے علاوہ ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہئیں۔

عمر ایوب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی سے کوئی ریلیف نہیں چاہیے، جب کنڈیشنز ہوں گی ریلیف خود بخود مل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر قائم کیے گئے تمام مقدمات بوگس ہیں، میری دو ماہ سے ان سے ملاقات نہیں ہونے دی جارہی، آج بھی فائنل کال کا میڈیا کے ذریعے سنا، اب پارٹی میں اس حوالے سے مشاورت ہوگی، اور عمران خان کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا 95 فیصد وقت عدالتوں میں حاضریاں لگاتے ہوئے گزر جاتا ہے، اس وقت 100 سے زیادہ مقدمات بھگت رہا ہوں، اگر پیش نہ ہوں تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوجاتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے موقع پر جن پی ٹی آئی ممبران سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا ان کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، اگر کوئی بے گناہ ہوگا تو وہ کلیئر ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی خصوصی کمیٹی جس کام کے لیے بنائی گئی تھی وہ کام نہیں کر رہی، بلکہ کسی اور کام پر لگ گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے محمود اچکزئی کو اختیارات دیے ہوئے ہیں۔

Related Posts