ایل پی جی انڈسٹری کا بھی کل سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایل پی جی انڈسٹری کا بھی کل سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
ایل پی جی انڈسٹری کا بھی کل سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

کراچی: ایل پی جی انڈسٹریز نے مقررہ سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی عدم فروخت پر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

عرفان کھوکھر چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کراچی کے مطابق ملک بھر میں 5 اگست سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلیک مارکیٹنگ کے باعث کراچی سے خیبر پختونخوا تک زائد قیمتوں پر ایل پی جی فروخت ہو رہی ہے، ملک میں کہیں بھی مقررہ سرکاری قیمت پر ایل پی جی فروخت نہیں ہو رہی ہے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا تھاکہ مقامی گیس کمپنی مقررہ قیمت سے 1لاکھ روپے زائد قیمت فی ٹن ایل پی جی فروخت کر رہی ہے، فی کلو نرخ 178روپے ہے لیکن 220 سے 350روپے کلو ایل پی جی فروخت ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال موخر کر دی

انہوں نے کہا کہ مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت پر گیس کمپنی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جا رہا ہے، ایل پی جی کی سالانہ کھپت 18لاکھ ٹن ہے، 40فیصد مقامی پیداوار سے پورا ہوتا ہے۔

Related Posts