لانگ مارچ زیادہ دور نہیں، پوری تیاری کے ساتھ آرہے ہیں، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی صدرکا بیان امپورٹڈ حکومت کی خراب خارجہ پالیسی کو ظاہر کرتا ہے، عمران خان
امریکی صدرکا بیان امپورٹڈ حکومت کی خراب خارجہ پالیسی کو ظاہر کرتا ہے، عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ زیادہ دور نہیں، پوری تیاری کے ساتھ آرہے ہیں، سابق وزیر اعظم نے چیف الیکشن کمشنر سے پھر استعفے کا مطالبہ کر دیا، انہوں نے کہا کہ عوام کا سمندر اسلام آباد پہنچے گا، کوئی روک نہیں سکتا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے کسی صورت پیش نہیں ہوں گا، اوورسیز پاکستانیوں کو سیاسی عمل سے دور کیا جا رہا ہے، الیکشن رولز میں اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے ترمیم ہوئی تو چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر بددیانت اور جانبدارہے، آڈیو لیکس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو اخلاقی طور پر مستعفی ہونا چاہیے تھا، آڈیو لیکس سے ثابت ہوا کہ ن لیگ اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ شفاف الیکشن نہ ہوئے تو جو ہوگا ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا، چیف الیکشن کمشنر، ممبران اور نیب سربراہ کی تقرری کا طریقہ کار تبدیل ہونا چاہیے، ڈسکہ الیکشن کے بعد پتا چلا کہ گیم ہی کوئی اور ہو رہی ہے، سو فیصد یقین ہے کہ مجھے نااہل کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔

ای وی ایم روکنے میں مرکزی کردار چیف الیکشن کمشنر کا تھا، الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ کیسز کا کیا بنا۔
تحریک انصاف کی وجہ سے سمندر پار پاکستانیوں کی سیاسی جماعت میں شمولیت پر پابندی لگ رہی ہے، اوورسیز پاکستانی اتنے ہی برے لگتے ہیں تو ان سے زرمبادلہ بھی نہ لیں۔

اُنہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہوکر ڈر ہے ایسا کچھ نہ کردوں کہ مجھے جیل بھیج دیں، چیف الیکشن کمشنر نے ن لیگ سے مل کر حلقہ بندی کی، چیف الیکشن کمشنر اور جسٹس فائز عیسٰی سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، سکندر سلطان راجہ سیاسی انجینئیرنگ کرنے والوں کا آلہ کار ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں جتنی بھی دھاندلی کر لیں ہم ہی کامیاب ہوں گے، لانگ مارچ زیادہ دور نہیں ہے، مارچ کیلئے پوری تیاری سے آرہے ہیں، پہلے ہمیں پتا نہیں تھا کہ ہمارے ساتھ کیا سلوک ہوگا، عوام کا سمندر لانگ مارچ میں آئے گا جسے کوئی نہیں روک سکتا۔

مزید پڑھیں:عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کرلی

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سائفر سے فائدہ اٹھانے والے اس کی تحقیقات کیسے کر سکتے ہیں، چیلنج کرتا ہوں کہ توشہ خانہ کیس کی کھلی سماعت کی جائے، پہلے دن سے کہا ہماری اپوزیشن جمہوری نہیں بلکہ کریمنل ہے، سائفر کو پھر زندہ کرنے پر حکومت کا مشکور ہوں، سائفر میں واضح لکھا ہے کہ عمران خان کو ہٹایا جائے۔

Related Posts