اسرائیل کے جنگلات میں تاریخ کی سب سے بڑی آگ لگ گئی جس کے باعث اسرائیلی حکام نے 9 سے زائد یہودی بستیاں خالی کروالی ہیں۔
اسرائیل کی داخلی سیکیورٹی کی ذمہ دار الشاباک فورس کے حکام کےک مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
اسرائیل کی فائر فورسز کے کمانڈر نے آتشزدگی کو اسرائیل کی تاریخ کی سب سے بڑی آگ ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس کے مغرب میں جنگل کی آگ نے بڑے پیمانے پر علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔
آگ کی وجہ سے نو سے زیادہ بستیوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ ان بستیوں کے گھروں سے 10000 سے زیادہ مکینوں کو نکال دیا گیا ہے۔
اسرائیلی فائر فائٹنگ حکام نے زیادہ سے زیادہ ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا۔ ملک کی سطح پر فائر فائٹنگ کی تمام ٹیموں کو متحرک کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ یروشیم شہر میں لگنے والی آگ کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ یک جہتی کرتے ہیں۔ اس بحران کے پیش نظر پیرس مادی مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔