کراچی سول اسپتال کا شعبہ آئی ٹی مریضوں کیلئے وبال جان بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی سول اسپتال کا شعبہ آئی ٹی مریضوں کیلئے وبال جان بن گیا
کراچی سول اسپتال کا شعبہ آئی ٹی مریضوں کیلئے وبال جان بن گیا

سول اسپتال کراچی میں آئی ٹی ڈپارٹمنٹ مریضوں کیلئے وبال جان بن گیا، آئے روز سسٹم میں خرابی سے  ہزاروں مریض علاج و معالجے کیلیے پریشان رہتے ہیں۔

آئی ٹی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے مریضوں کو گھنٹوں پرچی اور رپورٹس کے لیے لائن میں کھڑا رہنا پڑتا ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ (آئی ٹی)شعبہ نہ صرف کلینیکل سوفٹ ویئر اور دیگر عملوں کے انتظام کے لیے ذمے دار ہے بلکہ انتظامی عملے کو مریضوں کے ریکارڈ اور داخلے کے نظام کو برقرار رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی ذمے داریوں میں رجسٹریشن، داخلہ، بلنگ، صحت سے متعلق معلومات کا انتظام، لیب کے نتائج کے آرڈر کی وصولی، اور ریڈیالوجی جیسے محکمہ جات کے لیے بہترین سافٹ ویئر شامل ہیں، لیکن سول اسپتال میں آئے روز آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں خرابی سے یومیہ ہزاروں مریض علاج کیلیے رل رہے ہیں۔

 سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر اخلاق احمد خان کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ پر خرچ کرنے کے باوجود مریضوں کی مشکلات میں کمی نہ آسکی ہے۔

آئی ٹی سسٹم میں آئی روز کوئی نہ خرابی رہتی ہے جس کی وجہ سے سسٹم رک جاتا ہے، او پی ڈی کے مریضوں کی پرچی نہیں بنتی، بعض اوقات مریضوں کو مینول پرچی بنا دی جاتی ہے لیکن پرچی پر آئی ڈی نمبر نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ایکسرے ، لیبارٹری ٹیسٹ ،ایڈمیشن اور دیگر سہولیات کی فراہمی ممکن ہی نہیں ہو پاتی ۔

آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے مریضوں کو گھنٹوں پرچی اور رپورٹس کے حصول کے لیے لائن میں کھڑا رہنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے مریضوں اور ملازمین کے درمیان تکرار روز کا معمول بن چکا ہے۔

Related Posts