وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بلز معاف کرنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صحبت پور: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بلز معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کے امدادی کاموں میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صحبت پور سیلاب سے بہت متاثر ہوا، وہاں مواصلاتی نظام، فصلیں، مکانات اور سڑکیں تباہ ہوگئیں جبکہ پانی کی وجہ سے وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر سے متاثرہ علاقے کا جائزہ لیا ہے اور ہر جگہ پانی ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں نے ہر شخص کی آنکھیں کھول دی ہیں، وفاقی حکومت نے 70 ارب روپے کی خطیر رقم متاثرین کیلئے مختص کی اور اب تک 24 ارب روپے متاثرین سیلاب میں تقسیم کیے جاچکے ہیں، متاثرین میں 100 فیصد رقم کی تقسیم میں تاخیر کی وجہ انٹرنیٹ اور دیگر مسائل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں، جاوید لطیف

وزیراعظم نے اپیل کی کہ آج سیاست دفن کردیں اور دکھی انسانیت کا ہاتھ تھام لیں، ریلیف کیلئے اعلانات سیاست کا حصہ نہیں، ہم نے ریاست کو بچانا ہے، اگلے مرحلے میں تباہ پل، سڑکیں ، فلائی اوورز اور چاول گندم کی فصلوں سے متعلق پروگرام بنائیں گے جبکہ سیلاب متاثرین سے اگست اور ستمبر کے بجلی بل بھی نہیں لیے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کے امدادی کاموں میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کریں گے، متاثرین سیلاب پیاس بجھانے کیلئے ناقص اور مضر صحت پانی کا استعمال کررہے ہیں جس کے باعث پیٹ سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔

Related Posts