براعظم افریقہ کے اہم ملک نے اسرائیل کو سرخ جھنڈی دکھا دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی افریقہ نے اسرائیل میں موجود اپنے تمام سفارت کاروں کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی خاتون وزیر خمبدزو انشاوہینی نے پریٹوریا میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ تل ابیب میں موجود تمام سفارتی عملے کو مشاورت کے لیے ملک واپس بلایا جائے گا۔

مسلم امہ کیلئے بری خبر، اسرائیل نے غزہ کو دو ٹکڑے کر دیا……..

جنوبی افریقی وزیر خارجہ نالیدی پنڈور نے بھی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم فلسطینی علاقوں میں بچوں اور معصوم شہریوں کے مسلسل قتل عام پر انتہائی فکر مند ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ردعمل اجتماعی سزا بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے محسوس کیا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم جنوبی افریقہ کی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک جامع بندش کا مطالبہ کرتے رہیں۔

اس سے قبل ترکیہ، اردن، بولیویا، ہنڈوراس، کولمبیا، چلی اور بحرین بھی اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں۔

بولیویا نے بھی غزہ میں اسرائیل کے مظالم کے بعد اس کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات منقطع کر دیے۔

Related Posts