منگنی کی تقریب میں صفِ ماتم بچھ گئی، آسمانی بجلی گرنے سے دولہا جاں بحق

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
منگنی کی تقریب میں صفِ ماتم بچھ گئی، آسمانی بجلی گرنے سے دولہا جاں بحق
منگنی کی تقریب میں صفِ ماتم بچھ گئی، آسمانی بجلی گرنے سے دولہا جاں بحق

 چین میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں منگنی کی تقریب غم کی گھڑی میں بدل گئی، فوٹو شوٹ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دولہا جاں بحق ہوگیا۔

یہ واقعہ گزشتہ ہفتے چین کے صوبے یننان میں پیش آیا جہاں منگنی کی تقریب جاری تھی جس میں دلہن اور دولہے کا فوٹو شوٹ ہو رہا تھا کہ اچانک آسمانی بجلی گری جس کے زد میں دولہا آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہے روان کو آسمانی بجلی گرنے کی زد میں آنے کے باعث فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے باعث منگنی کی تقریب میں موجود دیگر افراد محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ چینی انتظامیہ کی جانب سے جوڑے کو تتنبیہ کی گئی تھی کہ موسمی صورتحال ٹھیک نہیں ہے تاہم پہاڑوں میں فوٹو شوٹ نہ کیا جائے، لیکن جوڑے نے اسے نظر انداز کیا اور حادثے کا شکار ہوئے۔