اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی پر سالانہ 24 کروڑ روپے خرچ کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے یہ بات بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں سامنے آئی جس کی صدارت پی ٹی آئی کے سینیٹر محسن عزیز نے کی۔
کارروائی کے دوران آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر سے عمران خان کی سیکیورٹی واپس لینے اور ان کی حفاظت کے لیے تعینات نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کی وجوہات کے بارے میں پوچھا گیا۔
عمران خان انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش، ضمانت میں 12 ستمبرتک توسیع
اسلام آباد آئی جی نے کمیٹی کو بتایا کہ دو نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے علاوہ خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان پولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور رینجرز کے 266 اہلکار عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے لائسنس منسوخ کیے گئے، تاہم وہ اب بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ملک کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، صدر مملکت کا جانی و مالی نقصان پر اظہارِ تشویش