حکومت ان لوگوں کو اٹھارہی ہے جو ان سے اتفاق نہیں کرتے، شازیہ مری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت ان لوگوں کو اٹھارہی ہے جو ان سے اتفاق نہیں کرتے، شازیہ مری
حکومت ان لوگوں کو اٹھارہی ہے جو ان سے اتفاق نہیں کرتے، شازیہ مری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہاہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم کوئی طریقہ نکال کر اس حکومت سے نجات حاصل کریں، پیکا کے بل کے تحت حکومت ان لوگوں کو اٹھارہی ہے جو ان سے اتفاق نہیں کرتے۔

شازیہ مری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی مارچ شروع کرنے جارہی ہے، 27 فروری کو صبح 10 بجے قائد اعظم کے مزار سے ہم اپنا یہ سفر شروع کریں گے، ہم اپنے پلان کے حوالے سے آگے بھی آگاہ کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں بلاول بھٹو مارچ کے دوران ناصر باغ میں خطاب کریں گے، 7 مارچ کو راولپنڈی میں بھی خطاب ہوگا اور 8 مارچ کو ہم اسلام آباد میں ہوں گے، یہ سفر صرف پیپلزپارٹی کا سفر نہیں ہے، آج ہم سب سفر کر رہے ہیں، سب لوگ پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ قافلہ پورے پاکستان کا مارچ ہے، آئیں مل کر اسلام آباد کا رخ کریں۔انہوں نے کہاکہ 8مارچ کے بعد کیا لائحہ عمل ہوگا وہ بتادیا جائے گا،ہم پی ٹی آئی کی طرح پی ٹی وی پر حملہ نہیں کریں گے،اور نہ ہی کوئی دیوار یا دروازہ پھلانگیں گے۔

پیپلزپارٹی نے کبھی بھی تشدد کو سیاست نہیں سمجھا، ہمارا مارچ ایک عوامی مہم ہے۔شازیہ مری نے صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب محسن بیگ نے غلط پالیسز کی بات کی تو انہیں گرفتار کروالیا گیا، پیکا کے بل کے تحت حکومت ان لوگوں کو اٹھارہی ہے جو ان سے اتفاق نہیں کرتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہاکہ آج بھی ملک میں عوام کے لیے بری خبر آئی ہے،پیٹرول کی قیمت میں اس سلیکٹڈ حکومت نے اضافہ کیا، ہم پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی سخت مذمت کرتے ہیں، روز کی بنیاد پرمحنت کشوں کے زخموں پر نمک چھڑکا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: مراد سعید اور وزیر اعظم پر تنقید کرنے والے صحافی محسن بیگ گرفتار، فائرنگ سے FIAاہلکار زخمی

انہوں نے کہا کہ ڈھول پیٹتے ہیں کہ پاکستان خطے میں سستا ترین ملک ہے،دنیا کے تیسرے یا چوتھے نمبر پر پاکستان مہنگا ترین ملک ہے، مہنگائی میں پے در پے اضافہ کیا جارہا ہے، فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

Related Posts