حکومت نے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے دوبارہ اجراء کا فیصلہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے دوبارہ اجراء کا فیصلہ کرلیا
حکومت نے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے دوبارہ اجراء کا فیصلہ کرلیا

 کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت میرا پاکستان میرا گھر اسکیم نظرثانی شدہ خصوصیات کے ساتھ اگست کے آخر تک شروع ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کا دوبارہ اجراء اگست کے آخر تک ہوگا، حکومتی منظوری سے اسکیم نظرثانی خصوصیات کیساتھ شروع کی جارہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہا کہ جن درخواست گزاروں کی قرض رقوم باقی ہیں، اُنہیں بقایا رقم دی جائے گی، ایسے افراد کو 31 اگست تک انتظار نہیں کرنا چاہئے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 500 ارب روپے مالیت کے قرضوں کی درخواستیں موصول ہوگئی ہیں، اُن میں سے 236 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دی جاچکی۔

یہ بھی پڑھیں:

سوشل میڈیا پر فوج مخالف بیان دینے والا پی ٹی آئی کا ایک اور کارکن سامنے آگیا

خیال رہے کہ جولائی میں اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ میرا پاکستان میرا گھر (ایم پی ایم جی) ہاوٴسنگ لون اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم بینکوں سے بھی کہیں گے کہ وہ شرح سود کم کریں، ہم ابھی بھی اسکیم کو سستا اور زیادہ وسیع بنانے کیلئے اس کی تشکیل کے عمل میں ہیں، اس نظرثانی شدہ اسکیم کو جلد ہی متعارف کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں غریب شہریوں کیلئے اپنا اور سستا گھر کیلئے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم متعارف کرائی گئی تھی۔

Related Posts