تاریخ کا انوکھا کیس، لڑکی نے لڑکوں کو ہراساں اور بلیک میل کرنا شروع کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تاریخ کا انوکھا کیس، لڑکی نے لڑکوں کو ہراساں اور بلیک میل کرنا شروع کردیا
تاریخ کا انوکھا کیس، لڑکی نے لڑکوں کو ہراساں اور بلیک میل کرنا شروع کردیا

کراچی: کراچی کی تاریخ میں سائبر کرائم سرکل کو انوکھا کیس موصول ہوا، جس میں لڑکی لڑکوں کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث پائی گئی۔ متاثرہ شخص طاہرنے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو شکایت درج کرادی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون اسکول ٹیچر سمیرا کو گرفتار کرلیا، خاتون کے موبائل فون سے بلیک میلنگ اور دیگر شواہد برآمدکرلئے گئے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق ملزمہ نے لڑکے سے دوستی کی اور اپنے ساتھ غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بنا لیں، لڑکی نے لڑکے کو شادی کا کہا، لڑکے نے انکار کیا تو ملزمہ خاتون نے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔

گرفتار ملزمہ خاتون نے کئی جعلی فیس بک آئی ڈی بنا رکھی ہیں، خاتون کو گرفتار کیا تو کئی اہم انکشافات سامنے آ گئے، متاثرہ شخص طاہر پہلا نہیں بلکہ گرفتار ملزمہ اس سے قبل کئی لڑکیوں کو بھی بلیک میل کر چکی ہے۔

لڑکی کے موبائل فون سے بلیک میلنگ والی کئی غیر اخلاقی ویڈیوز بھی ملی ہیں،گرفتار ملزمہ نے طاہر کے ایک اور قریبی رشتہ دار کو بھی اسی طرح بلیک میل اور ہراساں کیا،ملزمہ کے پاس سے کئی موبائل فون کی سم بھی ملی ہیں جو اس طرح کے معاملات میں استعمال کرتی تھی۔

Related Posts