فرانسیسی وزیر نے ارجنٹائن کی ٹیم کو غیر مہذب قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرانسیسی وزیر نے ارجنٹائن کی ٹیم کو غیر مہذب قرار دیدیا
فرانسیسی وزیر نے ارجنٹائن کی ٹیم کو غیر مہذب قرار دیدیا

فرانسیسی وزیر کھیل امیلے اُودیا کاستیرا نے فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائن کی ٹیم کو غیر مہذب قرار دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانس کی وزیر برائے کھیل امیلے اُودیا کاستیرا نے کہا کہ ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کی جانب سے فرانسیسی کھلاڑی کیلن مباپے کا مذاق اڑانا ناشائستہ حرکت تھی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ارجنٹائن کی ٹیم نے جیت کے بعد جو حرکتیں کیں وہ اس میچ کے وقار کے مطابق نہیں تھیں جو ہم نے دیکھا تھا۔

فرانسیسی وزیر کھیل نے ارجنٹائن کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹینز کوبیونس آئرس میں ہونے والی جیت کی پریڈ میں فرانسیسی کھلاڑی مباپے کےاسٹکر والی گڑیا تھامنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایمیلیانو مارٹینز کا یہ عمل شرمناک تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

راشد نسیم کا ریکارڈ سال کے بہترین ریکارڈز میں شامل

قبل ازیں فتح کے بعد ڈریسنگ روم میں جشن منانے کے دوران  کھلاڑیوں کو گانا ’ A Minute’s Silence for(ایک منٹ کی خاموشی)’ گاتے سناجارہا تھا کہ مارٹینز نے کہا کہ ایمباپے  جو مرگیا‘۔

اس کی اصل کہانی یہ ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ایمباپے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ دیگر ملکوں کی نسبت سب سے اچھی فٹبال یورپ میں کھیلی جاتی ہے، اس پر مارٹینز نے بیان دیا تھا کہ ایمباپے کو فٹبال کا کچھ  پتہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ارجنٹائن نے قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پنلٹی ککس میں فرانس کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Related Posts