پاکستان کے پانچ دولت مند ترین اداکار اور اداکارائیں، جانئے کس کے پاس کتنی دولت ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یہ تفصیلات ان کے مداحوں کو نہیں معلوم ہوں گی، فوٹو ہنگامہ

انڈین فلم انڈسٹری ایک دولت مند ترین فلم نگری ہے، تاہم پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار اور اداکارائیں بھی غریب نہیں، آئیے آپ کو پاکستان کے ٹاپ فائیو دولت اداکار و اداکاراؤں سے ملاتے ہیں اور ان کی دولت پر بات کرتے ہیں۔

یہاں پاکستان کے 5 امیر ترین اداکاروں کی فہرست اور ان کی مجموعی دولت کی تفصیلات ہیں جو ان کے بہت سے مداحوں کو معلوم نہیں ہوں گی۔

1۔ ہمایوں سعید:

پاکستان کے 5 امیر ترین اداکار اور اداکارائیں کون؟

ہنگامہ ایکسپریس کے مطابق ڈراما ‘مہندی’ ، ‘میرے پاس تم ہو’ ، ‘دل لگی’ ، ‘دوراہا’ اور ‘بن روئے’ جیسے ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے ہمایوں سعید بلا شبہ پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کے سپر اسٹار ہیں۔

انہوں نے اب تک سب سے زیادہ کامیاب پراجیکٹس دیے ہیں۔ اداکار نے اپنے کریئر کا آغاز پروڈیوسر کے طور پر کیا اور آج وہ ایک بڑے پروڈکشن ہاؤس کے مالک ہیں۔

ہمایوں سعید کی مجموعی دولت تقریباً 50 ملین ڈالرز یعنی تقریباً 1ہزار 380 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔

2۔ شان شاہد:

پاکستان کے 5 امیر ترین اداکار اور اداکارائیں کون؟

شان شاہد کو پاکستانی فلم انڈسٹری کا ‘بادشاہ’ سمجھا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے ایک طویل عرصہ پاکستانی فلم انڈسٹری پر تنِ تنہا راج کیا لیکن پھر انڈسٹری کا زوال ان کو بھی لے ڈوبا۔

شان فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ریاض شاہد کے بیٹے ہیں۔ اداکار نے آج تک اپنے معاوضے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شان شاہد ایک پراجیکٹ کے لیے ایک سو کروڑ روپے اور اس سے زیادہ معاوضے لیتے ہیں۔ ان کی مجموعی دولت تقریباً 20 ملین ڈالرز ہے۔

3۔ مایا علی:

پاکستان کے 5 امیر ترین اداکار اور اداکارائیں کون؟

پاکستانی فلم ‘طیفا ان ٹربل’ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مایا علی کا شمارفنِ اداکاری اور دلکشی دونوں سے مالا مال اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے۔

مایا علی پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کی سب سے اثر انداز اور امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں اور وہ برانڈ اینڈورسیمنٹ کے لیے سب سے زیادہ مانگ والی ماڈلز میں شمار کی جاتی ہیں۔

جہاں وہ دیگر برانڈز کیلئے ماڈنلگ کرتی نظر آتی ہیں وہیں وہ ‘مایا پریٹ’ کے نام سے ایک لباس کے برانڈ کی مالکن بھی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان کی مجموعی دولت 15 ملین ڈالرز ہے۔

4۔ ماہرہ خان:

پاکستان کے 5 امیر ترین اداکار اور اداکارائیں کون؟

پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت کی حامل اداکارہ ماہرہ خان اپنی اداکاری، حسن اور فیشن سینس کے علاوہ اپنی دلچسپ باتوں اور اپنے لب و لہجے کے سبب بھی مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

ماہرہ خان پاکستان کی سپر اسٹار ہیں اور آج کل وہ تمام ٹیلی ویژن اور فلم اداکاروں میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرتی ہیں۔ وہ ‘ایم بائی ماہرہ’ کے نام سے ایک برانڈ کی مالکن بھی ہیں، جو ان کی آمدنی میں اضافے کا سبب بنا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ایک پروڈکشن ہاؤس اور سوشل میڈیا پورٹل ’میشن’ کی بھی مالکن ہیں۔

ان کی مجموعی دولت 5 ملین ڈالرز سے 8 ملین ڈالرز کے درمیان ہے جو انہیں پاکستان کی سب سے زیادہ تنخواہ لینے والی اداکارہ بناتا ہے۔

5۔ فواد خان:

پاکستان کے 5 امیر ترین اداکار اور اداکارائیں کون؟

پاکستانی سپر اسٹارز کی فہرست میں سب سے نمایاں مقام رکھنے والے فواد خان کی بہترین اداکاری اور خوبصورتی کا پاکستان میں ہر کوئی گرویدہ ہے، وہ کئی بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں، جبکہ ایک تازہ بالی ووڈ فلم ریلیز کیلئے تیار ہے۔

فواد خان کی اہلیہ بھی ایک لباس کا برانڈ چلاتی ہیں۔ ان کی دولت کا بیشتر حصہ بالی وڈ یا دیگر بین الاقوامی پراجیکٹس سے آتا ہے۔ فواد خان کی دولت 5 ملین ڈالرز ہے۔

Related Posts