لاہور:بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا دبئی میں پہلا ٹریننگ سیشن بہت زبردست رہا۔
آئی سی سی اکیڈمی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کا دبئی میں پہلا ٹریننگ سیشن بہت زبردست رہا۔
انہوں نے کہا کہ سخت گرمی کے باوجود لڑکوں نے آج جان لگا کر پریکٹس کی ہے، کھلاڑی پرجوش ہیں، ٹورنامنٹ کو سامنے رکھ کر پریکٹس سیشنز پلانز کررہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بڑے کھلاڑی ہیں، گزشتہ تین سالوں سے ان کی کارکردگی میں بھی تسلسل واضح ہے، وہ کپتانی کے ساتھ ساتھ تینوں فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:سر ویوین رچرڈز پاکستان جونیئر لیگ کے مینٹور مقرر