پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹر نیشنل میچ جمعرات کو ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیڈز: پاکسان اور انگلش کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا
لیڈز: پاکسان اور انگلش کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا

ڈربی /کارڈف:پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹر نیشنل میچ جمعرات 8جولائی کو کھیلا جائیگا۔

شیڈول کے مطابق 8 جولائی کو پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، صوفیہ گارڈنز، کارڈف میں کھیلا جائیگا 10 جولائی کودوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، لارڈز، لندن اور 13 جولائی کوتیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، ایجبیسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔

شیڈول کے مطابق 16 جولائی کو پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، ٹرینٹ برج، نوٹنگھم،18 جولائی کودوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، ہیڈنگلے، لیڈز،20 جولائی کوتیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔

انگلینڈ کے کھلاڑی کورونا میں مبتلا:
دوسری جانب واضح رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کہا ہے کہ تین کھلاڑیوں اور عملے کے 4 اراکین کا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ برسٹل میں پی سی آر ٹیسٹ کرانے والے ون ڈے کے تین کھلاڑیوں اور انتظامی ٹیم کے چار ممبران نے کورونا وائرس کا مثبت تجربہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پبلک ہیلتھ انگلینڈ، پبلک ہیلتھ ویلز اور برسٹل لوکل ہیلتھ اتھارٹی کے اشتراک سے متاثرہ افراد 4 جولائی سے آئیسولیشن میں ہیں اور برطانوی حکومت کے قرنطینہ پروٹوکول پر عمل پیرا ہیں۔

ای سی بی کے بیان میں کہا گیا کہ ٹیم کے دیگر ممبران کو قریبی رابطے کی وجہ سے آئی سولیشن میں رہیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 سیریز: ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو کلین سوئپ کردیا

انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں 3 ون ڈے کھیلنے ہیں جو 8،10 اور 13 جولائی کو کھیلے جائیں گے، انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز 16، 18 اور 20 جولائی کو ہوں گے۔

Related Posts