ورلڈکپ 2023 کا فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا، اے بی ڈی ویلیئرز کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ورلڈ کپ 2023 کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ 2023 کا فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

حال ہی میں سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر ورلڈ کپ میں ممکنہ طور پر سیمی فائنل کھیلنے والی چار ٹیموں کی پیشگوئی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

سابق جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ میں نے اپنی فہرست میں تین غیر ایشیائی ٹیموں کو شامل کیا ہے جو رسکی ہے تاہم میں اس پر قائم رہوں گا، میرے خیال میں بھارت کی وکٹیں اچھی ہوں گی اور فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہنچ سکتی ہیں، ورلڈ کپ کے دوران میرا خیال ہے کہ ہمیں خراب وکٹیں دیکھنے کو نہیں ملیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیا کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا

اے بی ڈی ویلیئرز کے مطابق بھارتی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا ایڈوانٹج حاصل ہوگا، اسی لیے یہ ٹیم ورلڈکپ بھی جیت سکتی ہے۔

دنیا کی مقبول کرکٹ ٹیم میں سے ایک پاکستانی ٹیم سے متعلق سابق جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے کافی امکانات ہیں تاہم میں جنوبی افریقا کے ساتھ جاؤں گا کیونکہ ہماری ٹیم ناتجربہ کار مگر بہت اچھی ہے۔

واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ رواں برس بھارت میں 5 اکتوبر سے کھیلا جائے گا، ایونٹ کا افتتاحی میچ 2019 ورلڈ کپ کی فائنلسٹ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی اور ہر ٹیم 2019 کے فارمیٹ کی طرح 9 میچز کھیلے گی اور سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی چار ٹیمیں سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

Related Posts