لاہور:مہنگائی کی وجہ سے بلڈرز نے پرانے ریٹس پر گھروں کی تعمیربارے تحفظات کا اظہار کردیا جس کے باعث حکومت نے تعمیراتی شعبے کو مزید سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ترجمان نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی عاصم شوکت علی کے مطابق حکومت نے تعمیراتی شعبے کو مزید سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 27 لاکھ روپے میں حکومت اور بلڈرز کیلئے گھر بنانا مشکل ہے۔
اس لئے کنسٹرکشن میٹریل کی قیمتوں میں کمی کیلئے ٹیکس چھوٹ دیں گے اور اسٹیل کی صنعت کومزید سبسڈی دی جائے گی۔عاصم شوکت علی نے بتایا کہ پورے ملک میں لینڈ ڈیجیٹلائزیشن پر کام جاری ہے۔
جس سے عدالتوں پر اراضی قبضے کے کیسز کا بوجھ ختم ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ساڑھے 5 ہزار ارب روپے کی معاشی سرگرمیاں ہونے سے 9 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں دودھ کی قیمت میں 25 روپے فی لٹر یکمشت اضافہ