اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی اجازت دے دی۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، شرکاء کو لانگ مارچ پر وزیر داخلہ کی طرف سے بریفنگ دی گئی، جبکہ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے رانا ثناء اللہ کو عمران خان کی گرفتاری کی اجازت دے دی ہے۔
وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کے لئے 41 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دیدی، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کی مذمت کی گئی۔
اجلاس کے شرکاء کو لانگ مارچ پر وزیر داخلہ کی طرف سے بریفنگ دی گئی، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 41 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دیدی۔
وفاقی کابینہ نے سائفر گمشدگی اور مبینہ آڈیو لیکس سے متعلق جاری تحقیقات پر بھی غور کیا گیا، سیاسی صورتحال پر غور کے دوران وزیر اعظم نے تمام افسران کو کابینہ روم سے باہر جانے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ نے نیب سے ہائی پروفائل کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا
فنڈز ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مانگے گئے ہیں، وفاقی کابینہ نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے پر شدید الفاظ میں مذمت کی۔